Latest Post

12/recent/ticker-posts

Ad

رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دئ گئی۔

  

    


اسلام آباد: رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار

تبدیل کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کاراب صبح 10 سے شام 4 بجے تک 6 گھنٹے ہوں گے۔

ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے 3 بجے تک 5 گھنٹے ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو اوقات صبح 10 سے ایک بجے تک 3 گھنٹےہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے 29 شعبان یعنی 2 اپریل ہفتے کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کے نتیجے میں اتوار کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments