Latest Post

12/recent/ticker-posts

Ad

خوشخبری سعودی عرب میں داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی

 

    

سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد مملکت پر عائد کئی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق دو مقدس مقامات (مسجد الحرام اور مسجد نبوی) سمیت تمام مساجد سے سماجی دوری کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں تاہم ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کے گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments