Latest Post

9/recent/ticker-posts

Ad

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم فصیلے کا اعلان کر دیا امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے - اور شفقت محمود کی طلبہ سے پڑھائی پر دھیان دینے کی گزارش

 

    

وزیر تعلیم  شفقت محمود نے اہم فصیلے کا اعلان کر دیا امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے  - اور شفقت محمود کی طلبہ سے پڑھائی پر دھیان دینے کی گزارش

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان  کام نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ  کرونا وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال امتحانات ضرور لینے ہیں۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ 9 ویں اور دسویں جماعت کا امتحان اختیاری مضامین اور ریاضی میں ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا امتحان بھی صرف اختیاری مضامین میں ہوگا۔

انہوں نے مزید  یہ بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر  اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔

 


Post a Comment

0 Comments