Latest Post

9/recent/ticker-posts

Ad

عیدالفطر کی نمازادا کرنے کا طریقہ کار:

 

    


 

عیدالفطر کی نمازادا کرنے کا طریقہ کار:

  پہلے نیت کریں اس طرح:

💓 نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز عیدالفطر کی،

زائد چھ تکبیروں کے ساتھ،

منہ میرا کعبہ شریف کی طرف،

واسطے اللہ تعالی کے،

پیچھے اس امام کے۔

🟢امام تکبیر کہ کر ہاتھ باندھ کر ثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے

🟣 اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی.

پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

اسی طرح دوسری تکبیر كہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

اب تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے

اس كے بعد امام قراءت کرےگا (یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا) اور رکوع، سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی۔

 دوسری رکعت کے لیے اٹھتے ہی امام قراءت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے تین زائد تكبيریں ہوں گی

 

پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے

یہاں تک زائد تكبيریں مکمل ہوں گی.

اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہ کر رکوع میں جائیں گے.

اور بس آگے کی نماز دوسری نمازوں کی طرح پڑھ کر سلام پھیرنا ہوگا.

 سے پہلے خوب شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نماز عید کا درست طریقہ معلوم ہو سکے۔نماز عیدالفطر

    
    



    



    




    

        

    

    


    

    

    

Post a Comment

0 Comments