Latest Post

12/recent/ticker-posts

Ad

وزیر تعلیم شفقت محمود نے فیصلہ کر دیا کہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے

 

    

وزیر تعلیم شفقت محمود  نے فیصلہ کر دیا  کہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

 

 

 اسلام آباد: حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

 

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کی تجاویز زیرغور آئیں۔

 

اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ  تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔


Post a Comment

0 Comments