Latest Post

12/recent/ticker-posts

Ad

اوکاڑہ نیوز: اوکاڑہ میں ایک نوجوان نے اپنی مدد کے تحت چھوٹا جنگی ڈرون طیارہ تیار کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا:

 

    

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے کوٹ شاہ مشتاق میں ایک باہمت اور قابل نوجوان فیصل شہزاد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹا جنگی ڈرون طیارہ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔چھوٹے طیارے کی فضا میں دلچسپ کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گی۔ نوجوان فیصل شہزاد نے جنگی طیارے جے ایف 17کی طرز چھوٹا جنگی طیارہ تیار کیا ہے ۔ نوجوان نے طیارے کی مکمل تیاری کے بعد آزمائشی طور پر جب طیارے کو فضامیں چھوڑا تو طیارے نے ایسے کرتب دکھائے کہ سب دیکھ کر حیران رہ گئے۔
دیکھنے والوں نے نوجوان کے صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر نوجوان  فیصل کہ کہنا تھا کہ میں نے یہ ڈرون اپنی جیب خرچ کت کے بنایا ہے  حکومت تعاون اور سرکاری سطح پر بہتر پیلٹ فارم مہیا  کرے تو انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے اور عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کیا جا سکتاہے:



Post a Comment

0 Comments